پاپ اسٹار کائلی منوگ پر غیر اخلاقی تبصرہ: آسٹریلین وزیرِ اعظم کو شدید تنقید کے بعد سرِعام معافی مانگنی پڑ گئی!
آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اینتھنی البانیز (Anthony Albanese) کو ایک پوڈ کاسٹ کے دوران مشہور عالمی پاپ اسٹار کائلی منوگ (Kylie Minogue) پر نازیبا اور غیر مناسب تبصرہ کرنے کے بعد عوامی اور سیاسی دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے ہیں۔ آسٹریلین وزیرِ اعظم نے پیر کے روز جاری کیے گئے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے ریمارکس پر واضح اور غیر مشروط طور پر معافی مانگتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، آسٹریلین وزیرِ اعظم نے کومیڈین اور یوٹیوبر نکول اوسبورن کے متنازع پوڈ کاسٹ 'بش ڈیپ' (Bush Deep) میں شرکت کی تھی۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے ایک گیم کے تحت پوچھا کہ وہ پاپ اسٹار کائلی منوگ، ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین اور رانڈا برچمور میں سے کس کے ساتھ شادی کرنا، ڈیٹ پر جانا یا جنسی تعلق (Shag, Marry or Date) قائم کرنا پسند کریں گے؟ اگرچہ وزیرِ اعظم نے شروع میں اپنی نئی شادی کا حوالہ دے کر بات ٹالنے کی کوشش کی، لیکن اصرار کرنے پر انہوں نے کائلی منوگ کا نام لیتے ہوئے انتہائی غیر سنجیدہ کمنٹس کیے۔
پارلیمنٹ کی رکن زالی اسٹیگل نے بھی ان کے اس رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سراسر 'سیکسٹ' (Sexist) یعنی صنفی امتیاز پر مبنی اور غیر مناسب قرار دیا۔ اس شدید تنازعے کے وقت وزیرِ اعظم پیسیفک ممالک کے دورے پر ہیں، جس کی وجہ سے قائم مقام وزیرِ اعظم رچرڈ مارلس کو میڈیا کے سامنے آ کر صفائیاں دینا پڑیں کہ ان کی حکومت خواتین کے حقوق اور معاشرے میں ان کے احترام کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہے۔ دوسری طرف، پوڈ کاسٹ میزبان نکول اوسبورن اپنے یوٹیوب چینل پر اسی طرح کے کریوڈ (Crude) اور بولڈ سوالات پوچھنے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ اس خبر نے انٹرنیشنل شوبز اور سیاسی گلیاروں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
Australian PM Apologizes Unequivocally for Sexist Remarks About Kylie Minogue
Australian Prime Minister Anthony Albanese has issued an unequivocal apology following severe political and public backlash over inappropriate comments he made regarding popstar Kylie Minogue. The remarks were made during a 20-minute interview on the Bush Deep podcast hosted by comedian Nikki Osborne, who asked the leader to play a crude "shag, marry or date" game involving Minogue, Nicole Kidman, and Rhonda Burchmore.
Despite initially noting he had been married to his partner Jodie Haydon for only six months, Albanese eventually responded, "Oh, Kylie, clearly," and added "all of the above" when pressed further. MPs and opposition ministers immediately condemned the remarks as highly disrespectful to women and demeaning to the office of the Prime Minister, forcing the leader to publish a one-line apology statement on Monday morning.

Comments
Post a Comment