فیفا ورلڈ کپ 2026 کا تاریخی آغاز: لاس اینجلس، ٹورنٹو اور میکسیکو سٹی میں شوبز ستاروں کی دھوم!
دنیا کا سب سے بڑا فٹ بال میلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026، امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔ یہ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں 48 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس تاریخی موقع پر تینوں ممالک میں الگ الگ اور انتہائی شاندار اوپننگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جہاں ہالی ووڈ اور گلوبل میوزک انڈسٹری کے مایہ ناز ستاروں نے اپنی پرفارمنس سے اسٹیڈیمز میں آگ لگا دی۔
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہائی انرجی اوپننگ تقریب سجائی گئی، جہاں ہٹ میکر کیٹی پیری (Katy Perry)، ریپر فیوچر (Future)، بلیک پنک کی مشہور کے-پاپ اسٹار لیسا (LISA)، اور گرامیز ایوارڈ یافتہ ٹائلہ (Tyla) نے شاندار پرفارمنس دی۔ اسٹیڈیم میں شوبز شخصیات کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جن میں اوون ولسن، پیرس ہلٹن اور صوفیہ ورگارا شامل تھیں، جبکہ ٹونی ہیسکوپین اور ان کی بیٹیاں باہر فینز کا جوش بڑھاتی رہیں۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مائیکل ببلے (Michael Bublé)، ایلانس موریسیٹ، اور نورا فتیحی (Nora Fatehi) نے رنگ جمایا، جبکہ میکسیکو سٹی میں ہونے والی تقریب کی جان گلوبل اسٹار شکیرا (Shakira) اور برنا بوائے بنے۔
جہاں ایک طرف شوبز اور فٹ بال کا یہ انوکھا سنگم فینز کے ہوش اڑا رہا ہے، وہی دوسری طرف اس ورلڈ کپ کی مہنگی ترین ٹکٹوں نے عوام اور سیاستدانوں کو حیران کر دیا ہے۔ فینز نے بتایا کہ انہوں نے ایک ایک ٹکٹ کے لیے 1,900 ڈالرز سے زائد کی بھاری رقم ادا کی ہے۔ اسی ٹکٹوں کی مہنگائی کے خلاف احتجاجاً میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے اپنی ٹیم کے پہلے میچ کا بائیکاٹ کیا اور اسٹیڈیم نہیں آئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی بھی اپنے ممالک کے افتتاحی میچز میں موجود نہیں تھے، جہاں وائٹ ہاؤس کی نمائندگی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
World Cup 2026 Begins with Star-Studded Celebrations Across North America
The FIFA World Cup 2026 has officially kicked off in the US, Canada, and Mexico, marking the largest tournament in history with 48 competing nations. The opening ceremonies were packed with high-energy performances from global icons. In Los Angeles, Katy Perry, Future, Tyla, and Blackpink's LISA electrified the crowd, while Hollywood A-listers like Owen Wilson and Paris Hilton watched from the stands. Meanwhile, Toronto featured Michael Bublé, Alanis Morissette, and Nora Fatehi, and Mexico City rocked to the beats of Shakira and Burna Boy.
Despite the immense excitement, the tournament faces criticism over sky-high ticket prices, with fans paying upwards of $1,900. In protest of these prices, Mexican President Claudia Sheinbaum skipped her country's opening match. US President Donald Trump and Canadian PM Mark Carney were also absent from the games. FIFA has already announced its first-ever Super Bowl-style halftime show for the closing ceremony on July 19 at MetLife Stadium, featuring Madonna, Coldplay, and Shakira.

Comments
Post a Comment