تحریر : طیبہ عصمت
ڈرامہ 'تپش' قسط 5 اور 6 کا مختصر جائزہ: شاہزر کا بڑھتا ہوا جنون اور مڈل کلاس خاندانوں کی تلخ حقیقت!
ہر پل جیو (Har Pal Geo) پر نشر ہونے والا نیا پاکستانی ڈرامہ 'تپش' (Tapish) اپنی جاندار کہانی کی وجہ سے ناظرین کی توجہ کھینچنے میں تیزی سے کامیاب ہو رہا ہے۔ ڈرامے میں شاہزر کے کردار کو ایک ایسے دیوانے اور سائکو عاشق کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو شفا کو دیکھ کر ایک دم پاگل سا ہو جاتا ہے۔ آج ہم تپش کی قسط 5 اور 6 (Episodes 5 & 6) کا ایک مختصر اور تفصیلی جائزہ پیش کریں گے۔
ان اقساط میں دکھایا گیا کہ شاہزر زبردستی شفا اور اس کے شوہر معاذ کو اپنے گھر لے جاتا ہے اور انہیں رات کے ڈنر تک رکنے پر مجبور کرتا ہے۔ دراصل، شاہزر اپنی معشوق شفا کے شوہر معاذ پر اپنے پیسے اور رائل لائف اسٹائل کا رعب ڈالنا چاہتا ہے، اور ایسا ہی ہوتا ہے۔ معاذ اس کا عالیشان گھر دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ معاذ اتنا بھولا ہے کہ وہ آستین کے سانپ جیسے دوست کو پہچان ہی نہیں پا رہا۔ حالانکہ شفا نے باتوں باتوں میں شاہزر سے اپنی اکتاہٹ کا اظہار بھی کیا ہے، مگر معاذ کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ شاہزر آخر ان پر اتنا مہربان کیوں ہو رہا ہے۔ شاہزر کا یہ پاگل پن اور جنون معاذ کی سمجھ سے باہر ہے، جو شفا کو حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک گر سکتا ہے۔
ہمارے معاشرے کا ایک اور بڑا المیہ دکھایا گیا ہے کہ لوگ اپنے بیٹوں کو شاید پڑھاتے لکھاتے ہی اس لیے ہیں کہ کل کو وہ سارا خرچہ لڑکی والوں سے جہیز اور دیگر مطالبات کی صورت میں پورا کر سکیں۔ آخر اپنے بیٹے کو پڑھانے میں دوسروں کا کیا قصور ہے؟ پتہ نہیں کب تک ہمارے معاشرے میں لڑکی کے والدین کو جہیز کے نام پر لوٹا جاتا رہے گا۔ اب جیسے شفا کا بھائی اپنے بیٹے کی بیماری کی وجہ سے شدید پریشان ہے اور معاذ اپنی غربت کی وجہ سے کسی اچھی جگہ اپنی بہن کا رشتہ بھی نہیں کر سکتا۔ لیکن شاہزر جیسے گھٹیا اور کمینے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں جو دوسروں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
آگے آنے والی اقساط (Upcoming Episodes) میں آپ دیکھیں گے کہ شفا کو شاہزر کی یہ بے تکلفی بالکل بھی اچھی نہیں لگ رہی۔ اس کا بلاوجہ ان کے گھر کے معاملات میں مداخلت کرنا اور بار بار اپنے گھر بلا کر امیرانہ زندگی کے خواب دکھانا، یہ سب صرف اس لیے ہے تاکہ وہ موقع پا کر شفا کے نزدیک ہو سکے۔ لیکن شفا ایک عزت دار اور خود دار لڑکی ہے۔ وہ معاذ کو بہت سمجھاتی ہے مگر کوئی بھی اس کی ایک نہیں سنتا اور سب شاہزر کی چمک دمک سے متاثر ہو رہے ہیں۔
اب اگر شاہزر کی دال شفا کے سامنے نہیں گلی، تو وہ شفا کے قریب ہونے کے لیے اس کی نند سے شادی کا رشتہ جوڑے گا۔ معاذ بھی اپنی مالی حالت اور زندگی سے تنگ ہے، اس لیے وہ اچھی زندگی گزارنے کے لیے اس رشتے کو قبول کر لے گا۔ مگر جب تک معاذ کو ہوش آئے گا، تب تک بہت دیر ہو چکی ہوگی۔ شفا اسے بار بار سمجھا رہی ہے کہ وہ لڑکا اچھا نہیں ہے، اگر اس کے پاس پیسہ ہے تو اس کا ہے، ہمیں کیا لینا دینا! مگر معاذ کو اس وقت صرف ایک امیر دوست کی جھوٹی محبت دکھائی دے رہی ہے جو کہ صرف ایک مطلب کے تحت ہے۔ یہی باتیں آگے چل کر شفا اور معاذ میں بڑے جھگڑوں کا سبب بنیں گی، جو شاید ان کی علیحدگی (Separation) پر ختم ہوں گی۔
Watch our review video here:
Tapish Drama Episodes 5 & 6 Review & Upcoming Twist
The new Geo TV drama Tapish is successfully grabbing audience attention. Shahzar is portrayed as an obsessed lover who loses his mind over Shifa. In episodes 5 and 6, Shahzar forces Shifa and her innocent husband, Maaz, to stay for dinner at his luxurious mansion, solely to flaunt his immense wealth and compromise Maaz's self-esteem. While Shifa feels highly uncomfortable and senses his dark motives, Maaz remains completely blind to his friend's toxic obsession.
The drama brilliantly highlights the harsh realities of middle-class families trapped forever in paying unending utility bills, alongside the societal curse of dowry. To get closer to Shifa, Shahzar will now plot to marry Maaz's sister. Maaz, desperate for a wealthy lifestyle, will accept this proposal blindly, which will eventually spark severe arguments and a potential separation between him and Shifa. It's a gripping story of greed, dignity, and manipulation.
Written by: Tayyaba Ismat

Comments
Post a Comment