اوم پوری کی پہلی بیوی کا چونکا دینے والا انکشاف: جب میں حاملہ تھی، تب ان کا دوسری خاتون کے ساتھ افیئر تھا!
برصغیر کے لیجنڈری بھارتی اداکار اوم پوری (Om Puri) کو ان کی شاندار اداکاری اور فلمی کیریئر کی وجہ سے ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے۔ لیکن ان کی شاندار پروفیشنل لائف کے برعکس، ان کی ذاتی زندگی ہمیشہ شدید تنازعات اور مسائل کا شکار رہی۔ اب ان کی وفات کے برسوں بعد، ان کی پہلی بیوی اور فلم میکر سیما کپور نے اداکار کی بے وفائی اور ایکسٹرا میریٹل افیئر (Extramarital Affair) کے حوالے سے انتہائی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
اوم پوری نے سال 1990 میں مشہور بالی ووڈ اداکار انو کپور (Annu Kapoor) کی بہن اور فلم میکر سیما کپور (Seema Kapoor) سے شادی کی تھی، لیکن یہ رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور 1993 میں ان کی طلاق ہو گئی۔ حال ہی میں 'ہندی رش' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیما کپور نے اپنی شادی شدہ زندگی کے سب سے تلخ دور پر سے پردہ اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی میں سب سے مشکل وقت تب آیا جب وہ حاملہ تھیں اور اوم پوری ان دنوں کسی دوسری عورت کے عشق میں گرفتار ہو چکے تھے۔
انٹرویو کے دوران سیما نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے مشہور بھائی انو کپور نے ان پر بہت دباؤ ڈالا تھا کہ وہ اوم پوری کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور معاملہ عدالت میں لے جائیں، لیکن انہوں نے اس معاملے کو کورٹ کچہری میں گھسیٹنے سے صاف انکار کر دیا۔ تاہم، 'اردھ ستیا' فلم کے اسٹار اوم پوری کو زندگی کے آخری ایام میں اپنی غلطی کا احساس ہو گیا تھا اور انہوں نے دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے سیما کپور سے اپنی ان غلطیوں کی باقاعدہ معافی بھی مانگی تھی۔
واضح رہے کہ پہلی شادی کی ناکامی کے بعد اوم پوری نے نندتا کپور سے دوسری شادی کی تھی، لیکن ان کی موت کے وقت تک ان کی دوسری شادی بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی۔ سال 2017 میں بالی ووڈ کا یہ مایہ ناز اداکار ممبئی میں ہارٹ اٹیک (دل کا دورہ پڑنے) کے باعث اس دنیا سے رخصت ہو گیا تھا، لیکن ان کی ذاتی زندگی کے یہ تلخ سچ آج بھی میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔
Om Puri’s First Wife Seema Kapoor Drops Bombshell Revelation About Actor's Extramarital Affair
The late Indian cinema legend Om Puri remains one of the most celebrated artists in the film industry, but his personal life was deeply marred by turmoil. Years after their separation, his first wife, filmmaker Seema Kapoor (sister of actor Annu Kapoor), has broken her silence regarding his infidelity during their marriage.
Speaking to Hindi Rush, Seema claimed that their marriage hit its darkest phase when Om Puri became romantically involved with another woman while she was pregnant with their child. Tragically, the child did not survive, leaving Seema completely heartbroken to the point that she decided never to remarry. While her brother Annu Kapoor insisted she take legal action, Seema refused to drag the matter to court. The Ardh Satya star eventually apologized to her before passing away from a heart attack in Mumbai in 2017, by which time his second marriage to Nandita Kapoor had also collapsed.

Comments
Post a Comment