بچپن کا خواب سچ ہو گیا! اولیویا روڈریگو کا مشہور سنگر ہیری اسٹائلز کے ساتھ ملاقات پر بڑا انکشاف
ہالی ووڈ کی مشہور 23 سالہ گلوکارہ اولیویا روڈریگو (Olivia Rodrigo) نے حال ہی میں ون ڈائریکشن (One Direction) کے سابق ممبر اور عالمی شہرت یافتہ سنگر ہیری اسٹائلز (Harry Styles) کے ساتھ اپنی ایک یادگار اور پُراسرار ملاقات کا احوال شیئر کیا ہے۔ اولیویا بچپن سے ہی ون ڈائریکشن بینڈ کی بہت بڑی فین رہی ہیں، یہاں تک کہ جب وہ ایلیمنٹری اسکول میں تھیں تو ہیری اسٹائلز کے بارے میں فرضی کہانیاں (Fanfics) لکھا کرتی تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اولیویا بچپن میں ان کہانیوں میں لکھا کرتی تھیں کہ وہ ہیری اسٹائلز کے ساتھ گھومنے پھرنے جا رہی ہیں، دونوں ساتھ چائے پی رہے ہیں اور باتیں کر رہے ہیں۔ سالوں بعد قدرت کا ایسا کرشمہ ہوا کہ ان کا یہ خواب حقیقت کا روپ دھار گیا۔ اولیویا نے بتایا کہ جب وہ ہیری کے ساتھ چائے پی کر اور گھوم کر گھر واپس آئیں تو وہ خود حیران تھیں کہ آخر یہ سب کیسے ممکن ہو گیا۔
Olivia Rodrigo contou que o momento mais surreal da sua vida foi conhecer Harry Styles:
— Access Olivia Rodrigo (@accessoliviabr) June 12, 2026
“Eu escrevia fanfics de One Direction quando estava no ensino fundamental. E muitos anos depois eu saí com o Harry Styles, tomamos chá e ficamos andando por aí juntos. E quando cheguei em… pic.twitter.com/TeqK2cY2Rk
یاد رہے کہ گریمی ایوارڈ یافتہ ہیری اسٹائلز 2010 سے 2016 تک مشہور پاپ گروپ ون ڈائریکشن کا حصہ رہے ہیں۔ بینڈ کے ختم ہونے کے بعد انہوں نے اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا اور آج وہ ہالی ووڈ میوزک انڈسٹری کے سب سے کامیاب اور نمایاں گلوکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اولیویا کا کہنا ہے کہ وہ خود کو انتہائی خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں اپنے بچپن کے کرش اور آئیڈل کے ساتھ ایسا وقت گزارنے کا موقع ملا۔
Olivia Rodrigo Recalls Magical Outing With One Direction's Harry Styles
Grammy-winning pop star Olivia Rodrigo recently opened up about a truly unforgettable and surreal experience involving former One Direction member Harry Styles. The 23-year-old singer admitted to being a massive fan of the band during her elementary school days, often writing fanfics about going out for tea and taking long walks with Styles.
Years later, Rodrigo lived out her childhood fiction in reality. Reflecting on the encounter, she shared how stunned she was upon returning home after actually having tea and walking around with the superstar. Praising his kind nature, Rodrigo chose to keep most details private out of respect for Styles' personal life, describing the entire moment as completely unbelievable and magical.

Comments
Post a Comment