Namra Shahid Reveals Her Huge Crush on Bilal Abbas and Danish Taimoor, Talks About Aggressive Hero Glorification
نمرہ شاہد کا سنسنی خیز انٹرویو: بلال عباس اور دانش تیمور پر کرش کا اعتراف، ڈراموں میں 'غصے والے ہیرو' کی حقیقت کھول دی!
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت اداکارہ نمرہ شاہد (Namra Shahid)، جنہوں نے 2016 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 'شاہ رخ کی سالیاں'، 'شدت'، 'اے مشتِ خاک' اور 'رومیو ویڈز ہیر' جیسے ہٹ ڈراموں سے اپنی پہچان بنائی، ان دنوں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں ڈرامہ 'مہرہ'، 'معمہ' اور 'ایک اور پاکیزہ' میں ان کی بہترین اداکاری، اور خاص طور پر صبا قمر کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری (جی جی اور آسیہ کی اسٹوری لائن) کو ناظرین کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں نمرہ شاہد نے ایف ایچ ایم میگزین (FHM Magazine) کے مقبول یوٹیوب شو میں شرکت کی، جس کی میزبانی عدنان فیصل کر رہے تھے۔ شو کے دوران نمرہ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ٹاپ اداکاروں پر اپنے کرش اور پاکستانی ڈراموں کے اسکرپٹس پر کھل کر بات کی۔
نمرہ شاہد نے پاکستانی ڈراموں میں ہیروز کی گلیمرائزیشن (Glorification) پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں جب کسی خوبصورت لڑکے کو غصے یا جذباتی روپ میں دکھایا جاتا ہے، تو بیک گراؤنڈ میں زبردست میوزک، بہترین لائٹس اور شاندار ڈریسنگ کے ساتھ اسے اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ لڑکیاں فورا 'اوہ واؤ' کہہ اٹھتی ہیں۔ جب ایک خوبصورت لڑکا ہیروئن کے لیے پاگل دکھایا جائے گا تو ظاہر ہے لڑکیاں خوش ہوں گی۔ دانش تیمور اور بلال عباس جب اسکرین پر آتے ہیں تو سب انہیں پسند کرتے ہیں۔ نمرہ نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہماری عوام ابھی نیٹ فلکس (Netflix) کے کانٹینٹ کے لیے تیار نہیں ہے، وہ اسی فینٹسی کو پسند کرتی ہے۔
دانش تیمور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نمرہ شاہد کا کہنا تھا کہ میں یہ بات کئی بار کہہ چکی ہوں کہ میں دانش تیمور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔ بطور اداکار وہ شاندار ہیں، لوگ انہیں بہت زیادہ دیکھتے ہیں اور ان کی فین فالونگ بہت بڑی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ دانش تیمور اور بلال عباس دونوں کو بے حد پسند کرتی ہیں۔
Namra Shahid Admits Her Admiration for Bilal Abbas and Danish Taimoor
Talented Pakistani television and film actor Namra Shahid recently made a candid appearance on FHM Magazine’s popular YouTube talk show hosted by Adnan Faisal. Known for her stellar performances in hits like Shiddat, Shahrukh Ki Saaliyaan, and recently Mohra and Muamma alongside Saba Qamar, the actress opened up about her industry crushes and the ongoing romantic tropes on television.
Responding to a question about why aggressive male characters attract female viewers, Namra clarified that it isn't aggression itself, but rather charming actors like Bilal Abbas and Danish Taimoor who captivate the audience. She highlighted how Pakistani dramas heavily glorify handsome male leads with perfect lighting, high-end dressing, and powerful background music, making them irresistible to the public. Namra openly expressed her strong desire to work with Danish Taimoor in the future, praising his immense star power and fan following.

Comments
Post a Comment