برطانوی اداکارہ ایما حسین پر آسٹریلیا میں 30 کروڑ ڈالر کی منشیات اسمگلنگ کا بڑا الزام: عمر قید کا سامنا!
شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی ایک برطانوی اداکارہ کو آسٹریلیا میں کروڑوں ڈالر مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مشہور برطانوی ڈرامے 'ایسٹ اینڈرز' (Eastenders) کے اسپن آف اور ہالی ووڈ اسٹار جیسن اسٹیتھم کی فلم 'ہمنگ برڈ' (Hummingbird) میں کام کرنے والی 34 سالہ اداکارہ ایما حسین (Emaa Hussen) پر مغربی افریقہ سے آسٹریلیا میں 320 کلوگرام میتھامفیٹامائن (آئس یا کرسٹل میتھ) اسمگل کرنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس رپورٹس کے مطابق، ایما حسین کو سڈنی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر تجارتی سطح پر ممنوعہ منشیات درآمد کرنے کی کوشش کا چارج لگایا گیا ہے۔ آسٹریلوی قوانین کے تحت اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید (Life in Prison) ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایما حسین نے ساؤتھ آسٹریلیا کے ایک جوڑے کے ساتھ مل کر گھانا سے آنے والے شپنگ کنٹینرز میں کوئلے کے تھیلوں کے اندر یہ منشیات چھپا رکھی تھیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس اسمگل شدہ منشیات کی قیمت تقریباً 296 ملین آسٹریلوی ڈالر (یعنی 30 کروڑ ڈالر کے قریب) بتائی جا رہی ہے۔
یہ سنسنی خیز تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب بارڈر حکام کو سڈنی کے پورٹ بوٹنی پر گھانا سے آنے والے کوئلے کے دو کنٹینرز پر شک ہوا۔ ایکس رے کرنے پر کوئلے کے نیچے سے چمکدار کرسٹل مادہ برآمد ہوا، جس کی ٹیسٹنگ سے تصدیق ہوئی کہ یہ میتھ ہے۔ پولیس نے چلاکئی سے منشیات نکال لیں اور کنٹینر کو سڈنی کے ایک گودام میں پہنچنے دیا، جہاں ایما حسین خود موجود تھیں اور ان کی نگرانی میں کنٹینر کو ان لوڈ کیا جا رہا تھا۔ جیسے ہی وہ مال گاڑی میں لوڈ کر کے ایک گھر پہنچیں، پولیس نے چھاپہ مار کر انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اداکارہ کی ضمانت مسترد کر دی گئی ہے اور اب کیس کی اگلی سماعت اگست میں ہوگی۔
British Actress Emaa Hussen Faces Life in Prison Over Massive Drug Smuggling Case
British actress Emaa Hussen, known for her roles in the Eastenders spin-off E20 and Jason Statham's 2013 thriller Hummingbird, has been formally charged with attempting to smuggle 320kg of methamphetamine into Australia from Ghana, West Africa.
The 34-year-old appeared in a Sydney court after Border Force authorities detected anomalies inside shipping containers disguised as bags of charcoal. The seized drugs hold an estimated street value of A$296m, which officials state prevented over 3.2 million drug deals from hitting the streets. Hussen, who was caught supervising the delivery at a western Sydney storage facility, was refused bail and remains in custody until her next hearing in August. She now faces a maximum penalty of life imprisonment under Australian law.

Comments
Post a Comment