کانز فلم فیسٹیول 2026 اس وقت اپنی تاریخ کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ بحث طلب تنازعے سے گزر رہا ہے۔ مارول فلموں کے مشہور 'ونٹر سولجر' یعنی سیبسٹین اسٹین اور آسکر نامزدہ اداکارہ رینیٹ رینسوے کی نئی فلم 'Fjord' نے لبرل اور قدامت پسند (کنزرویٹو) طبقے کے درمیان ایک ایسی فکری جنگ چھیڑ دی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ یہ فلم ایک ایسے حساس موضوع پر بنائی گئی ہے جس نے فلمی نقادوں کو شدید الجھن میں ڈال دیا ہے۔
کہانی کیا ہے؟ ایک خاندان کا بھیانک خواب
فلم کی کہانی رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک روایتی عیسائی جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پانچ بچوں کے ساتھ ناروے کے ایک خوبصورت، برف پوش پہاڑی گاؤں میں شفٹ ہوتے ہیں۔ شوہر (سیبسٹین اسٹین) مقامی اسکول میں آئی ٹی کا کام سنبھالتا ہے اور بیوی ایک کیئر ہوم میں نرس بن جاتی ہے۔ یہ جوڑا انتہائی مذہبی ہے، روزانہ کی بنیاد پر اپنے بچوں کو سخت مذہبی اصول سکھاتا ہے، موبائل فونز اور یوٹیوب سے دور رکھتا ہے اور ہم جنس پرستی کو شدید گناہ مانتا ہے۔
کہانی میں اصل طوفان اس وقت آتا ہے جب اسکول کے ہیڈ ماسٹر (جو ان کا پڑوسی بھی ہے اور خود کو بہت لبرل اور روشن خیال سمجھتا ہے) کو ان کی یہ حد سے زیادہ مذہبی تبلیغ پسند نہیں آتی۔ اسی دوران اسکول میں اس جوڑے کی ایک بیٹی کے چہرے اور کمر پر ہلکے سے زخم کے نشانات ملتے ہیں۔ ناروے کا چائلڈ پروٹیکشن سسٹم (بچوں کی حفاظت کا ادارہ) فوراً حرکت میں آتا ہے اور بغیر کسی گہرائی میں جائے، اس جوڑے کے تمام پانچ بچوں بشمول شیر خوار بچے کو زبردستی چھین کر ایک دوسرے خاندان کے حوالے کر دیتا ہے۔
نظریاتی جنگ: لبرل بمقابلہ روایتی اقدار
فلم کے ڈائریکٹر کرسچن مونگیو (جیسے 2007 میں کانز کا سب سے بڑا ایوارڈ پام ڈی اور مل چکا ہے) نے اس تنازعے کو بڑے ہی گہرے انداز میں پیش کیا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اگرچہ شوہر اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ وہ بچوں کی شرارت پر انہیں ہلکا سا تھپڑ مار دیتا ہے (جو رومانیہ میں عام بات ہے لیکن ناروے کے قانون میں جرم ہے)، لیکن کیا واقعی اسکول اور حکام نے یہ قدم بچوں کی حفاظت کے لیے اٹھایا؟ یا پھر وہ اس غیر ملکی تارکینِ وطن خاندان کی روایتی اور سخت مذہبی سوچ سے نفرت کرتے تھے؟
فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آرٹ ہاؤس سنیما کی عام فلموں کے برعکس، لبرل کرداروں کی منافقت اور چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کی بے حس اور سست بیوروکریسی کو بے نقاب کرتی ہے، جب کہ قدامت پسند مذہبی جوڑے کے ساتھ ہمدردی پیدا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانز فیسٹیول میں ناقدین اس فلم پر بٹ گئے ہیں۔ کچھ اسے 1 سٹار دے رہے ہیں اور کچھ اسے 4 سٹار دے کر سال کی بہترین فلم قرار دے رہے ہیں۔
Cannes 2026 Controversy: Sebastian Stan's 'Fjord' Divides Global Audiences
The 2026 Cannes Film Festival has found its most polarizing masterpiece. Directed by Palme d'Or winner Cristian Mungiu, 'Fjord' stars Marvel’s Winter Soldier breakout Sebastian Stan alongside Renate Reinsve. Shifting far away from their usual Hollywood glamour, the duo portrays a deeply devout Christian immigrant couple from Romania adjusting to life in a scenic Norwegian village with their five children.
The tense psychological drama ignites when their strict traditional lifestyle—barring technology and mandating daily prayers—clashes with their highly liberal neighbor, who also serves as the local school's headmaster. When bruises are discovered on one of the children, the relentless machinery of Norway's child-protection system steps in, instantly removing all the children from the home. What follows is a devastating, heart-wrenching legal battle that questions the fine line between parental discipline, institutional xenophobia, and ideological warfare.
Critics at Cannes are heavily divided, with reviews completely split between one-star dismissals and maximum four-star praises. Regardless of the mixed reception, Sebastian Stan’s chillingly versatile performance and the movie's fearless critique of modern progressive bureaucracy have cemented 'Fjord' as the most intensely debated cinematic experience of 2026.

Comments
Post a Comment